اسلام آباد (مانند نیوز)بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ کرنے کے لیے الشفاء آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر ندیم قریشی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف بھی اڈیالہ جیل پہنچے ہیں، وہ آنکھ کے معائنے کا سامان ساتھ لے کر آئے ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق 17 اپریل کو الشفاء آئی ٹرسٹ اسپتال میں بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کا آپریشن ہوا تھا۔

آنکھوں کے میڈیکل پراسِس سے قبل بانئ پی ٹی آئی کی رضامندی حاصل کی گئی: انتظامیہ پمز اسپتال

بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹیچمنٹ کی تشخیص ہوئی تھی۔

دوسری جانب بانئ پی ٹی آئی کی آنکھوں کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ نے پریس ریلیز جاری کیا ہے۔

پمز انتظامیہ کے مطابق بانئ پی ٹی آئی کو آنکھوں کے فالو اپ علاج کے لیے 28 اپریل کو پمز لایا گیا، ان کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے