اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی جریدے ’دی ایٹلانٹک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون ممکنہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران جنگ کی مکمل اور درست تصویر فراہم نہیں کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے بند کمرہ اجلاسوں کے دوران بارہا یہ سوال اٹھایا ہے کہ آیا دفاعی ادارے کی جانب سے دی جانے والی بریفنگز مکمل اور حقیقت پر مبنی ہیں یا نہیں؟

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے مطابق نائب صدر نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ پینٹاگون جنگ کے حوالے سے جو معلومات فراہم کر رہا ہے، ان کی شفافیت اور درستگی کس حد تک قابلِ اعتماد ہے؟

ایران کیخلاف طویل المدتی ناکہ بندی کی تیاری کریں: ٹرمپ کی مشیروں کو ہدایت

رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے خاص طور پر امریکی میزائل ذخائر میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے یہ بھی لکھا ہےکہ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کی بریفنگز کا انداز امریکی صدر کی ترجیحات کے مطابق ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹ ہیگستھ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کس انداز میں معلومات دی جانی چاہئیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ ایک سابق آفیسر نے خبردار کیا کہ اگر امریکی صدر کو مکمل حقائق نہ بتائے جائیں تو یہ صورتِ حال خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے