اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری معاہدے کے معاملے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جلد سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران اب تک غیر جوہری معاہدے پر اتفاق کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ایران کو جلد سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا: ٹرمپ
انہوں نے لکھا کہ ایران اپنے معاملات درست نہیں کر پا رہا، وہ غیر جوہری معاہدہ پر دستخط کے طور طریقے نہیں جانتا، بہتر ہے کہ وہ جلد دانشمندی دکھائے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ایک اے آئی سے بنی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ ایک گن اٹھائے دھوپ کا چشمہ لگائے کھڑے ہیں، جبکہ ان کے عقب میں موجود پہاڑوں پر مختلف دھماکے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر پر ’اب مزید نرمی نہیں‘ جیسے الفاظ درج ہیں، جو امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے