0

ابوظبی: منی لانڈرنگ تحقیقات کیلئے نیا قومی فریم ورک منظور

اسلام آباد (مانند نیوز)متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ تحقیقات کے لیے نئے قومی فریم ورک کی منظوری دیدی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظبی میں اماراتی قومی کمیٹی نے مالی جرائم کے خلاف نظام مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ڈیجیٹل کرنسی (ورچوئل اثاثے) کو بھی نگرانی کو بھی دائرے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مالیاتی اور کاروباری اداروں کے لیے نئے رسک مینجمنٹ نظام کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

دبئی: امارات میں سائبر لاز کی پاسداری کریں، حکام

اسلحہ پھیلاؤ کی مالی معاونت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے نیا قومی جائزہ پروگرام بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

غیر منافع بخش تنظیموں کی نگرانی کے لیے بھی نیا فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔

غیر قانونی اور بغیر لائسنس سرگرمیوں کے خلاف بھی کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں