اسلام‌آباد (مانند نیوز)امریکا ایران مذاکراتی عمل سے باخبر ذرائع کے حوالے سے امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستانی ثالثوں کو جنگ بندی کےلیے نئی ایرانی تجاویز ملنے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ روسی دورے کے بعد آج تہران واپس پہنچیں گے، تہران میں عباس عراقچی تازہ صورتحال پر ایرانی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطوں میں مشکلات کے باعث تبادلہ خیال کا یہ عمل سست ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای تاحال خفیہ مقام پر ہیں۔

ایران امریکا جنگ 2 برادر اسلامی ممالک کیوں سامنے آگئے؟

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایران کی تجویز مسترد کرنے کا اشارہ دیا ہے، ایرانی تجاویز میں مذاکرات سے پہلے آبنائے ہرمز کی بحالی کا مطالبہ شامل تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکا اور ایران دور نظر آرہے ہيں مگر پس منظر میں بھرپور سفارت کاری چل رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے