دیر بالا سے (شیخ ابو سعید)باچا خان کے فکر و فلسفے کا تسلسل، شہید مولانا خان زیب کے نام سے لائبریری کا افتتاح.پشتونوں میں علم، تعلیم اور شعور کی روشنی پھیلانے والے عظیم رہنما باچا خان بابا نے اپنی پوری زندگی قوم کی تعلیم، تربیت اور فکری بیداری کے لیے وقف کر دی۔ ان کا واضح پیغام تھا کہ قومیں اسلحے کے زور پر نہیں بلکہ علم، شعور اور قلم کے ذریعے ترقی کرتی ہیں۔ یہی نظریہ تھا جس نے انہیں کتاب، تعلیم اور اصلاحِ معاشرہ کی جدوجہد کا علمبردار بنایا۔ باچا خان کی اسی فکر کا تسلسل آج بھی ان کے پیروکار اور علم سے محبت کرنے والے افراد زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
اسی سلسلے میں آج ملاکنڈ پائین، تحصیل سلیم میں امیر پختونخواہ کے خالق شہید مولانا خان زیب کے نام سے منسوب لائبریری کا افتتاح کیا گیا، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں، سیاسی و سماجی کارکنوں، ادیبوں، شاعروں اور علاقے کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب علمی اور فکری ماحول میں منعقد ہوئی جس کا مقصد معاشرے میں مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو کتاب سے جوڑنا تھا۔
تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بالامبٹ کے صدر ملک بخت ملک نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسلام بادشاہ، اے این پی دیر لوئر جوائنٹ سیکرٹری میاں حضرت حسین، تحصیل سینئر نائب صدر ملک حیات، تحصیل نائب صدر ملک اختر زیب، تحصیل بالامبٹ یوتھ افیئر سیکرٹری کلیم تاجک، تحصیل انفارمیشن سیکرٹری سید ظفر علی شاہ، تحصیل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک عبید، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن لوئر دیر کے جنرل سیکرٹری ضیاء اللہ، وی سی ملاکنڈ پائین کے صدر سجاد علی سمیت دیگر مشران بھی موجود تھے۔
شرکاء نے اپنے خطابات میں غنی خان کے فلسفے، ولی خان کی واضح سوچ اور مزاحمتی سیاست پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان قائدین کی جدوجہد صرف سیاسی نہیں بلکہ علمی اور فکری بھی تھی۔ مقررین نے زور دیا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب اس کی نوجوان نسل علم، حکمت اور مطالعہ سے جڑی ہو۔
مقررین نے لائبریری کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتب خانہ صرف کتابوں کا ذخیرہ نہیں بلکہ فکر، شعور اور تحقیق کا مرکز ہوتا ہے۔ لائبریریاں معاشرے کی فکری بنیاد سمجھی جاتی ہیں کیونکہ یہی مقامات لوگوں کو تاریخ، فلسفہ، سیاست، ادب اور سائنس سے آگاہی فراہم کرتے ہیں۔ لائبریری کا وجود نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے، سوچ میں وسعت پیدا کرنے اور علم کے ذریعے زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں جب نوجوان سوشل میڈیا اور غیر ضروری سرگرمیوں کی طرف زیادہ مائل ہو رہے ہیں، ایسے میں لائبریریوں کا قیام اور مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ کیونکہ کتاب انسان کے علم میں اضافہ کرتی ہے اور شخصیت، سوچنے کی صلاحیت اور فیصلہ کرنے کی قوت کو مضبوط بناتی ہے۔
شرکاء نے شہید مولانا خان زیب کے نام سے قائم اس لائبریری کو تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ علاقے کے نوجوانوں کے لیے علم و شعور کا روشن مرکز ثابت ہوگا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے