اسلام آباد(اے ایف بی )سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں شاندار فتح حاصل کی۔ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے 70 سے زائد ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستان نے یورپ، مشرقِ وسطی اور افریقہ کی 500 سے زائد بین الاقوامی آئی ٹی اکیڈمیز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں تاریخی فتح پاکستان کے روشن ڈیجیٹل مستقبل کی مضبوط ضمانت ہے۔ایس سی او نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن کا سفر کامیابی سے طے کیا ہے۔ایس سی او اور سیسکو اکیڈمی پاکستانی باصلاحیت نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کر کے انہیں عالمی سطح پر نمایاں کر رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے