اورکزئی (مانند نیوز)سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوسٹی گیشن اورکزئی کی عمدہ کارکردگی۔اقدام قتل کے مجرمان کو سزا اور جرمانہ۔ضلع اورکزئی پولیس کے انویسٹیگیشن ونگ نے پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور میرٹ پر مبنی تفتیش کے ذریعے دو اہم مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے معزز عدالتوں سے ملزمان کو سزائیں دلوا دیں، جو کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی بروقت فراہمی کی روشن مثال ہے۔مورخہ 29 اپریل 2026 کو معزز عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورکزئی نے مقدمہ FIR نمبر 15 مورخہ 30.03.2023 تھانہ مشتی میلہ میں ملزم اجمل خان ولد اختر گل کو دفعہ 324 PPC کے تحت 03 سال قید بامشقت بمعہ 1,00,000 روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 337-F(iii) PPC کے تحت بھی 03 سال قید بامشقت اور 1,00,000 روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔اسی طرح مورخہ 30 اپریل 2026 کو معزز عدالت نے مقدمہ FIR نمبر 57 مورخہ 08.06.2022 تھانہ کلایہ میں ملزم مصطفیٰ ولد رحمت کریم کو دفعہ 324 PPC کے تحت 03 سال قید بامشقت بمعہ 1,00,000 روپے جرمانہ جبکہ دفعات 337-F(iii) اور 337-F(v) PPC کے تحت بھی علیحدہ علیحدہ 03، 03 سال قید بامشقت اور فی کس 1,00,000 روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔ ان کامیابیوں میں SPانویسٹیگیشن مرتضٰی خان بنگش کی لیڈرشپ اور تفتیشی سٹاف اورکزئی نے کلیدی کردار ادا کیا، جنہوں نے بروقت جائے وقوعہ کا معائنہ اور شواہد کا تحفظ یقینی بنایا، گواہان و متاثرین کے بیانات کو قانونی تقاضوں کے مطابق قلمبند کیا۔میڈیکل و دیگر شہادتوں کو مربوط اور مضبوط انداز میں یکجا کیا اور مکمل اور ٹھوس چالان عدالت میں پیش کر کے کیس کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ایس پی انویسٹیگیشن، ضلع اورکزئی نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے عزم کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور مظلوم کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے