اسلام آباد (مانند نیوز)ترک دفاعی کمپنی اسیلسان نے جدید سمندری ڈرونز متعارف کروا دیے۔

کمپنی نے یہ جدید ڈرونز استنبول میں جاری دفاعی نمائش ’ساہا 2026ء‘ میں متعارف کروایا ہے۔

دفاعی نمائش میں متعارف کروائے گئے جدید سمندری ڈرونز میں ’طوفان‘ نامی ان مینڈ سرفیس وہیکل بھی شامل ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ڈرون سطح سمندر پر خودکار جنگی کارروائیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کہ حملے کے ساتھ ساتھ جاسوسی اور انٹیلیجنس مشن بھی انجام دے سکتا ہے۔

ترکیہ کا پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’یلدرم حان‘ کتنا خطرناک؟

کمپنی نے مزید بتایا ہے کہ 8.1 میٹر طویل ڈرون پیٹرول انجن اور واٹر جیٹ پروپلژن سے چلتا ہے جو اسے تیز رفتاری سے حرکت کرنے کی صلاحیت فراہم کر کے، اسے ساحل کے قریب اور کھلے سمندر میں فوری تعیناتی کے قابل بناتا ہے۔

’طوفان‘ ڈرون خودکار نیویگیشن، رکاوٹوں سے بچاؤ اور وژن بیسڈ سسٹمز کے ذریعے اہداف کی شناخت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

یہ ہائی ایکسپلوسیو وارہیڈ سے لیس ہے جس کے ذریعے یہ سطحِ سمندر پر موجود اہداف، ساحلی تنصیبات اور اہم فوجی اثاثوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے