یربالا سے( شیخ ابو سعید )ڈسٹرکٹ پریس کلب دیر بالا کے صحافی برادری کا احتجاج، پیکا ایکٹ اور صحافیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف شدید نعرے بازی اور احتجاج کیا گیا پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کی کال پر آج ضلع دیر بالا میں ایک پُرامن مگر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب دیر بالا احمد الحق ملیزی و سینئر نائب صدر جمیل روغانی نے کہا کہ“صحافیوں کی جبری بے دخلی نامنظور”
“صحافت پر پابندیاں نامنظور”
اور
“صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے”مقررین کا کہنا تھا کہ آزادیِ صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، اور صحافیوں کو دبانے، ہراساں کرنے یا ان کی آواز بند کرنے کی ہر کوشش ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، آزادیِ اظہار پر قدغنیں ختم کرے اور متنازع قوانین پر نظرِ ثانی کرے۔

صحافی رہنماؤں نے واضح کیا کہ ملک بھر کی صحافی برادری اپنے حقوق، آزادیِ صحافت اور آئینی تحفظ کے لیے متحد ہے، اور اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے