اسلام آباد (مانند نیوز)مغربی آسٹریلیا میں ایک خطرناک شارک کے حملے میں 38 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ آج صبح پرتھ شہر کے قریب روٹنیسٹ جزیرے کے مقام ہارس شو ریف پر پیش آیا جو غوطہ خوری اور ماہی گیری کے لیے مشہور ہے۔آسٹریلوی حکام کے مطابق حملہ آور مچھلی تقریباً 4 میٹر لمبی سفید شارک تھی، زخمی شخص کو کشتی کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جہاں امدادی ٹیموں نے اسے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔سڈنی، ساحل پر شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک عرب میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں رواں سال شارک کے حملوں کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال بھی مختلف ساحلی علاقوں میں مہلک حملے رپورٹ ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے مشرقی اور جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں ہر سال اوسطاً 20 شارک کے حملے ہوتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے