شیرگڑھ(اجمل خان) سابق ایم پی اےجمشیدخان مہمند نے کہا ہے کہ معاشرے میں صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے صحافی قلم کے ذریعے معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد کرتی ہے عوامی مسائل اجاگر کرتی ہیں اور ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لئے جدوجہد کرتے ہیں وہ اپنے حجرہ میں بائیزئ پریس کلب شیرگڑھ کے سینئر صحافیوں اور میڈیا نمائندگان سے ایک اہم ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے ملاقات کے دوران علاقے کو درپیش دیرینہ مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی شکایات پر تفصیلی گفتگو کی گئی جمشید خان مہمند نے بائیزئ پریس کلب کے صحافیوں کی غیر جانبدارانہ اور حق پر مبنی رپورٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے کا آئینہ ہے اور عوام کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اورپسماندگی کے خاتمے کے لیے وہ صحافی برادری کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہے جس کے لئے دن رات کوششیں جاری ہے اور انشاء اللہ خدمت کا یہ سفر جاری رہیگا پریس کلب کی نمائندگی سینئر صحافی افسر علی خان ، جمیل الرحمن شاہین ، خائستہ رحمن اور اجمل خان کر رہے