شیرگڑھ(اجمل خان)ہاتھیان میں جرگہ کی کوششوں سے خونی دشمنی دوستی میں بدل گئی فریقین نے جرگہ کی موجودگی میں ایک دوسرے کو معاف کرکے بغل گیر ہوگئے اور آئندہ بھائیوں جیسا رہنے کا عزم کیا تفصیلات کے مطابق ایک سال پہلےہاتھیان کے نواحی علاقہ چاٹو پل کے قریب کرکٹ کھیل کے دوران فریق اول اکرام ، بختیار ، مختیار ، ذاکر ، شیر ، صابر اللّٰہ ، عادل وغیرہ اورفریق دوم نثار ، مراد ، رحمدل پسران حاجی دوا خان ، محمد حاجی ، شمشاد ولد ماصل خان ، بہار ، خان بہادر وغیرہ کے درمیان جھگڑے کے دوران طاہر ولد سید احمد جان ممبر جان بحق ہوئے تھےاس دوران لوند خوڑ پولیس نے ملزمان گرفتار کر لئے تھے لیکن دونوں فریقین کے درمیان مزید خون ریزی کا خطرہ تھا حالات کی نزاکت کو دیکھ کرجرگہ ممبران حاجی محمد خان ، جاوید ممبر ، حاجی افضل شاہ ، حاجی محمد رسان ، خلیل رحیم شاہ ، یوسف شاہ ،حبیب شاہ ، زری داد حمید حیات خان اور دیگر نے صلح کے لئے کوششیں شروع کی جو بارآور ثابت ہوئی اور گذشتہ روز صلح کی تقریب میں دونوں فریقین نے جرگہ کی موجودگی میں بغل گیر ہوکر ایک دوسرے کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے معاف کیا اور آئندہ بھائیوں جیسا رہنے کا عزم کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے