اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث عازمین حج کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق جدہ اور مکہ میں درجۂ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ عرفات اور منیٰ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح مدینہ منورہ میں درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

حج حکام نے عازمین کو دھوپ سے بچاؤ کے لیے چھتری استعمال کرنے، ماسک پہننے اور زیادہ سے زیادہ ٹھنڈا پانی پینے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی سے محفوظ رہا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے