پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے میرا نہیں خیال کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی ہو گا، پھر شاید تعلقات بہتر ہو سکیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کا مسئلہ سیاسی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا نے معاونین خصوصی کی تقرری کی سمری کی منظوری دیدی گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی 5، 6 بار صوبے کے مسائل، این ایف سی اور امن و امان سمیت دیگر مسائل پر وفاق سے بات ہوئی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بات چیت کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہوتا ہے، پی ٹی آئی کو جہاں بات چیت کرنی چاہیے وہاں یہ شور شرابا کرتے ہیں۔گورنز خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی صوبے کا مقدمہ لڑیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے