واشنگٹن: (مانند نیوز) امریکا کے سابق سفیر ہنری اینشر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت ایران کے خلاف مزید حملوں کے معاملے پر دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ کوئی بھی فوجی آپشن مؤثر یا بہتر نظر نہیں آتا۔ہنری اینشر نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر ٹرمپ بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہیں اور وہ ناکام ہو جاتی ہے یعنی ایران اپنے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں لاتا تو انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ محدود کارروائی کرتے ہیں تو پھر بھی انہیں تنقید کا سامنا ہوگا، ایک طرف جنگ مخالف حلقوں کی جانب سے اور دوسری طرف اپنے ان حامیوں کی طرف سے جو چاہتے ہیں کہ‘کام مکمل کیا جائے۔سابق سفیر نے کہا کہ اگرچہ ٹرمپ عوامی سطح پر یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ان کے پاس مزید فوجی کارروائی کا اختیار موجود ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسا کوئی قدم غالباً زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوگا جبکہ اس کی قیمت بہت بھاری پڑ سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا میرے خیال میں اب فوجی حملوں کے امکانات پہلے کے مقابلے میں کم ہو گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے