اسلام آباد (مانند نیوز)اسلام آباد پولیس نے منگل کی رات 26 نمبر چنگی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کر دیا، جس کے بعد دھرنا ختم ہو گیا اور وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنیں 26 نمبر چنگی سے روانہ ہو گئیں۔

ایئر پورٹ سے اسلام آباد آنے والے راستے کھول دیے گئے، بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈيالہ جیل جانے والے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا قافلہ منگل کو 26 نمبر چنگی پر روک لیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث کئی گھنٹے ٹریفک جام رہا، شدید گرمی میں شہری پریشان ہوتے رہے، جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ راستے بند کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکلے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا چینل کھلا رہنا چاہیے، بانیٔ پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات کرائی جائے، ڈاکٹروں کو بانی تک رسائی دی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے