اسلام آباد (مانند نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایک عدالت ایک شہری کو سوشل میڈیا پر مراکش سے متعلق جھوٹی ویڈیو پوسٹ کرنے کے جرم میں تین سال قید اور 50 لاکھ درہم جرمانہ کی سزا سنادی۔

حکام کے مطابق اس ویڈیو میں کم عمر بچیوں کی شادی کو فروغ دینے اور جھوٹے دعوے پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی۔

ابوظبی فیڈرل کورٹ آف اپیلز کی اسٹیٹ سیکیورٹی چیمبر نے سیف سالم سیف علی المقبلی کو قصوروار قرار دیا۔ عدالت نے ویڈیو کو ہٹانے، ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے اور اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والا موبائل فون ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔

پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد یہ مقدمہ فوری طور پر عدالت میں بھیجا گیا کیونکہ ملزم نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ مراکش میں کم عمر بچیوں کی شادی کی اجازت ہے، جو غلط ہے۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق ویڈیو میں استعمال ہونے والی زبان نفرت اور سماجی تقسیم کو فروغ دے سکتی تھی اور اماراتی و مراکشی کمیونٹیز کے تعلقات کو نقصان پہنچا سکتی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے