اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی میڈیا چینل نے انٹیلی جنس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی فوجی بحالی توقع سے زیادہ تیز ہے۔

امریکی چینل کا کہنا ہے کہ ایران نے ڈرون پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے، ایران کی تیاری سے خطے میں سیکیورٹی خدشات ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایرانیوں نے بحالی کے معاملات میں انٹیلی جنس کمیونٹی کے تمام اندازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایران اس وقت امریکا کے بھیجے گئے پیغام کا جواب دے رہا ہے: ایرانی خبر ایجنسی

ادھر امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ ایران سے ممکنہ ڈیل تجاویز پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے بتایا ہے کہ ثالث اظہار ارادہ کے خط پر کام کر رہے ہیں جس پر امریکا اور ایران دستخط کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے