پشاور (مانند نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی. ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی و انتظامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا. گورنر فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں گندم کی فراہمی میں مشکلات کے سبب عوام مشکلات کا شکار ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر خیبرپختونخوا کے عوام کا گیس کی فراہمی کا مسئلہ حل کردیا ہے، گیس کی فراہمی میں تسلسل سے اب خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشن کی بندش ختم ہوچکی ہے، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گندم کی فراہمی کے مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کریں اور خیبرپختونخوا میں گندم کی فراہمی کا مسئلہ حل کرکے مجھے فوری مطلع کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حقوق کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ کردار ادا کرنا چاہئیے. #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے