اسلام آباد (مانند نیوز)تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اسکائی ڈائیور تنابوورن سیریکوناکورنکن المعروف سپر ٹوم نے دنیا کے بلند ترین فعال آتش فشاں پر کامیاب لینڈنگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق تنابوورن نے چلی کے مشہور آتش فشاں اوجوس ڈیل سالادو پر سطح سمندر سے 5442 میٹر کی بلندی پر لینڈنگ کی، جو اب دنیا کی بلند ترین اسکائی ڈائیونگ لینڈنگ قرار دی گئی ہے۔
اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے 2023ء میں قائم کیا گیا 5317 میٹر کی بلندی کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
48 سالہ تنابوورن جو ایک ریئل اسٹیٹ کاروباری شخصیت اور یونیورسٹی پروفیسر بھی ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس بلندی سے منظر ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت تھا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ جگہ واقعی حیرت انگیز تھی، مختلف معدنیات کے رنگوں نے پورے آتش فشاں کو قوسِ قزح جیسا بنا دیا تھا۔
جہاز سے چھلانگ لگاتے ہی اسکائی ڈائیور کا فون جیب سے نکل گیا
دلچسپ بات یہ ہے کہ تنابوورن نے صرف 2024ء میں اسکائی ڈائیونگ شروع کی، مگر اب تک وہ 1250 سے زائد جمپس مکمل کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس ریکارڈ کے ذریعے چاہتا تھا کہ دنیا تھائی لینڈ کو پہچانے اور ملک کے لوگ فخر محسوس کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے