ہنگو(مانند نیوز) آگیگاکے زیر اہتمام ضلع ہنگو کے سرکاری ملازمین کا اپنے حقوق کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ،پریس کلب کے سامنے مظاہرین کی مطالبات کےحق میں زبردست نعرے بازی، سرکاری ملازمین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، صوبائی حکومت اپنے وعدے پورے کرئے، پینشن اصلاحات کسی صورت نہیں مانتے، اسکولوں کی اؤٹ سورسنگ بھی ناقابل قبول ہے صوبائی حکومت اپ گریڈیشن اور ڈسپیرٹی الاؤنس کا فوری اجرا کرئے اور مہنگائی کی مناسبت سے تنخواہوں میں اضافہ یقینی بنایا جائے، آگیگا کے ضلعی صدر حاجی رحمان اور دیگر کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق ہنگو کہ سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب تک ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا کے رکھے تھے جن پر مطالبات کی حق میں نعرے درج تھے۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اگیگا ضلع ہنگو کے صدر ملک حاجی رحمان ،جنرل سیکریٹری خالد فاروقی ،اے ٹی اے کے صدر محمد ریاض ،اے ٹی اے کے جنرل سیکٹری عدنان سعید، ملگری اساتذہ ضلع ہنگو کے صدر پیر شفاعت اللہ، اپٹیکا کے جنرل سیکرٹری ملک احمد خان، ایپکا کے صدر ملک نعیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو کچلنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور اس نے سرکاری ملازمین کے ساتھ جتنے بھی وعدے کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا ، آگیگا کے صدر حاجی رحمان اور دیگر نے کہا کہ صوبے میں سرکاری ملازمین کے متعلق پینشن اصلاحات ناقابل قبول ہیں اسی طرح سکولوں کو اؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ اساتذہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈسپیرٹی الاؤنس کے متعلق اپ نے ہمارے مطالبے کو تسلیم کیا تھا اس پر عمل درامد کیا جائے اسی طرح اساتذہ اور سرکاری ملازمین کی اپ کو گریڈیشن کے وعدے کو بھی پورا کیا جائے اس کے علاوہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔اس موقع پر قائدین نے واضح کیا کہ کسی کو بھی سرکاری ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتے صوبائی حکومت نے اگر ہوش کے ناخن نہ لیے اور ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا تو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج دھرنا دے سمیت ہر قسم کا احتجاج کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔ ملک حاجی رحمان اور دیگر نے کہا موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کی مشکلات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے لہذا حکومت کو ہماری مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ریلیف فراہم کرنا چاہیے ۔اس موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے