شیر گڑھ (اجمل خان)شدید آندھی اور طوفان کے باعث لوند خوڑ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں کمرے کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز آندھی اور خراب موسمی صورتحال کے دوران پیش آیا۔ چھت گرنے کے نتیجے میں 60 سالہ پاک ارمی سے ریٹائرڈ شاہ وزیر اور ان کی اہلیہ ملبے تلے دب کر موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کا 18 سالہ بیٹا صدیق ولد شاہ وزیر شدید زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو ٹیمیں، میڈیکل اسٹاف، ڈیزاسٹر گاڑی اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی نوجوان کو ملبے سے نکالا۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لوند خوڑ ہسپتال منتقل کردیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ دوسرے واقعے میں لوندخوڑ محلہ سینئی کے رہائشی زوجہ عمران گھر میں موجود تھے کہ گھر کی چار دیواری گیر نے وہ شدید زخمی ہوئے ریسکیو ٹیم ایم ایم سی مردان منتقل کر دیا گیا ۔ اس کے علاوہ شیرگڑھ ہاتھیان اور ملحقہ علاقوں میں شدید آندھی اور طوفان سے بےشمار دیواریں اور درخت اکھڑ گئے اور بہت مالی نقصان ہوا ہے لہذا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ ان علاقوں کے سروے کریں اور متاثرین کی مدد کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے