اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی جریدے نے مودی کے زیرِ اثر جانبدار بھارتی میڈیا کے کردار کو بے نقاب کردیا۔

بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایسے میڈیا کا انتخاب کیا ہے جو احتساب اور تنقید پر پردہ ڈال کر حکومتی بیانیے کو ہی سچ ثابت کرتا ہے۔

دی وائر کے مطابق پیپر لیک اور بھارتی سپریم کورٹ کا نوجوان نسل کو کاکروچ سے تشبیہ دینا مودی کے کانوں تک نہیں پہنچا۔

بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا بےبنیاد، جھوٹا دعویٰ

بھارتی جریدے کا کہنا ہے کہ مودی حقائق پر مبنی مشکل سوالات والی پریس کانفرنسوں سے گریز کرتے ہیں اور آر ایس ایس کے سیاسی نظریات کی ہندو راشٹرا (ہندو ریاست) آئین سے مطابقت پر سوالات کا حق بھی بھارتی میڈیا سے لے لیا گیا ہے۔

دی وائر کی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مودی کے ٹیلی پرامپٹرز کو چھپانے اور بغیر آواز کے ویڈیوز جاری کرنے جیسے اقدامات نے عوام میں شکوک کو جنم دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے