اسلام آباد(مانند نیوز)معروف ٹی وی اداکارہ شِلپا شندے نے 2016ء میں ڈرامہ ’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ کے پروڈیوسر سنجے کوہلی پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی مرضی سے سچ سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور گرفتاری کے مطالبات کے بعد شِلپا شندے نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لوگوں نے مکمل گفتگو سنے بغیر صرف ایک مختصر کلپ کی بنیاد پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا، میں صرف اپنے ضمیر کے سامنے جوابدہ ہوں اور اب اس جھوٹ کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی۔
اداکارہ نے کہا کہ کسی نے مجھے اعتراف کرنے پر مجبور نہیں کیا تھا لیکن میں جانتی تھی کہ ایک دن حقیقت بتانا ضروری ہے، میں ماضی میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہی ہوں اور خودکشی جیسے خیالات بھی میرے ذہن میں آتے رہے ہیں۔