اسلام آباد (مانند نیوز)انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمات میں کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت سے تفتیشی افسر نے جیل میں ملزمہ کی آواز کا نمونہ ریکارڈ کرنے کے لیے اجازت طلب کر لی۔

تفتیشی افسر کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمہ کے متعدد وائس نوٹ ملے ہیں، لیکن ملزمہ نے ان وائس نوٹ کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ منشیات کے کیسز کی تحقیقات میں وائس نوٹ اہم شواہد ہیں، ملزمہ کی آواز اور وائس نوٹ کا فرانزک ضروری ہے۔

کراچی پولیس نے انمول عرف پنکی کیس کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی

ان کا کہنا ہے کہ فرانزک سے وائس نوٹ کے اصل ہونے کی تصدیق ہو سکے گی۔

اس سے قبل کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی و دیگر کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کے لیے مہلت دی تھی۔

جمعرات کو عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے