اسلام‌آباد (مانند نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بجٹ کیلئے ایک نمبر پر بات چل رہی ہے، جب تک اس نمبر کے مطابق وسائل تلاش نہیں ہو جاتے تب تک بجٹ بنانے میں مشکل ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا ہے کہ امید ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

دوسری جانب بجٹ کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات آج کے بجائے کل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس آج رات ہوگا، پیپلز پارٹی کے اندرونی اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کا وقت طے ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مرکز صوبوں سے 1700 ارب روپے کے فنڈز کا تقاضا کر رہا ہے، ان فنڈز کی دستیابی کے بعد ہی وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے