اسلام‌آباد (مانند نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

پُرامن الیکشن کے انعقاد پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت پر گلگت کے عوام تحسین کے لائق ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی مبارک باد کی مستحق ہے اور میں صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

گلگت انتخابات میں امن امان کی صورتحال بہتر رہی، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز

وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں ن لیگ کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اچھا مقابلہ کیا اور بھرپور محنت کی، میں ان کو شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن، شفاف الیکشن اور سیاسی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہیں۔ الیکشن کمیشن نے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن یقینی بنایا جو قابل ستائش ہے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پُرامن الیکشن کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے