اسلام آباد (مانند نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تیروں کی بارش ہو رہی ہےسوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔ ہم حکومت بنانے کی کوشش کریں گےبلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں عوام کا ان کے اعتماد پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ جیالوں کو اس شاندار فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔