اسلام آباد (مانند نیوز)خیبر پختون خوا نے ٹیکس فری بجٹ 27-2026ء تیار کر لیا، آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 2 ہزار 250 ارب روپے سے زیادہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں وفاق کی جانب سے 1671 ارب روپے سے زیادہ ملیں گے، وفاق سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں 159 ارب سے زیادہ ملیں گے، بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایا جات سمیت 100 ارب روپے سے زیادہ ملیں گے، صوبائی حکومت کو اپنے وسائل سے 150 ارب روپے کی آمدن کی توقع ہے۔

ضم اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 334 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وفاقی حکومت کے اعلان کردہ اضافے کے مطابق ہو گا، غیر ملکی ترقیاتی پروگرام کے تحت امداد کا حجم 150 ارب روپے سے زیادہ ہو گا۔

قومی اسمبلی میں مالی سال27-2026 کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

بندوبستی اضلاع کے لیے بجٹ کا تخمینہ 1971 ارب روپے لگایا گیا ہے، 1545 ارب روپے جاری اخراجات، 426 ارب ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 575 ارب روپے سے زیادہ رکھے جانے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں صحت کارڈ کے لیے 50 ارب روپے، اسپتالوں کے لیے ادویات کی مد میں 15 ارب روپے، کالجز اور یونی ورسٹیوں کے طلبہ کو بلا سود قرضے دینے اور قرضوں پر سود کی رقم حکومت کی جانب سے ادا کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں خواتین کو روزگار کے لیے قرضے دینے اور ملک سے باہر جانے والے افراد کو بھی بلا سود قرضے دینے کی تجویز شامل کی گئی ہے، جبکہ غیر ملکی امداد کی مد میں 150 ارب روپے سے زیادہ ملنے کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے