سخاکوٹ(نامہ نگار) جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا شمالی کے صوبائی امیر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو بنیادی حقوق اور روزگار دئیے بغیر یہاں پر کوئی ٹیکس لاگو کرنا قبول نہیں ہیں، تحصیل درگئی میں تین پاور ہاؤسز کے باجود بجلی لوڈشیڈنگ، گیس کے عدم دستیابی یہاں کے عوام سے سراسر ظلم ہیں، منشیات کے لعنت قوم کے بچوں کو نگل رہی ہیں جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کریگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے زیر اہتمام سخاکوٹ میں منعقدہ ”حق دو تحصیل درگئی کو” اور بدل دو نظام کو” عظیم الشان عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ عام سے صوبائی نائب امراء مولانا جمال الدین، سید بختیار معانی،ضلعی امیر شہاب حسین، جنرل سیکرٹری رضوان اللہ مہمند،تحصیل امیر سہیل احمد خٹک، تحصیل جنرل سیکرٹری حاضر محمد سالار، خورشید ربانی نے بھی خطاب کیا، جبکہ جلسہ کے منتظیمین جاسم علی خان ایڈوکیٹ، قاضی رشید احمد خیرالرحمان، عمرفاروق خان، عقیل الرحمان، افتخار خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی امیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا اور ملاکنڈ کے نوجوانوں کو پی ٹی آئی نے خالی نعروں سے ورغلایا اور پچھلے تیرہ سالوں سے نوجوانوں کو صرف جلسوں اور جلوسوں کیلئے استعمال کررہی ہیں، ملاکنڈ میں ہزاروں بچے سکولوں سے باہر ہیں، ملک کے کئی شہروں کو روشن کرنے والا تحصیل درگئی خود اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہیں، منشیات فروشی کھلے عام ہورہی ہیں اور اب نوجوان اور مرد کیا خواتین بھی منشیات کے عادی بن چکی ہیں جماعت اسلامی اس ناسور کیخلاف بھر پور آواز اٹھائیں گی،اور اس میں جتنے بھی لوگ سیاسی و سرکاری طور ملوث ہونگے وہ قوم کے دشمن ہیں اور ہم قوم کے اس دشمنوں کیخلاف بھر پور جہاد کرینگے، موجودہ مرکزی و صوبائی حکومتی پارٹیوں کیساتھ نوجوانوں کیلئے کوئی مثبت سوچ یا پروگرام نہیں ہیں، تاہم نوجوان مایوس نہ ہو جماعت اسلامی اور حافظ نعیم الرحمن بنو قابل کے زریعے نوجوانوں کو بہتر مستقبل دیں گی، ملک میں دو بڑی پارٹیاں پی پی پی اور ن لیگ باری باری لوٹ مار کررہی تھی پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کو میدان میں اتارا تاہم پی ٹی آئی نے سابقہ دونوں جماعتوں کی کرپشن کا ریکارڈ توڑا، موروثی سیاست کا یہ عالم ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بہن وزیر اعلی تک کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کررہا ہیں، انشاء اللہ جماعت اسلامی اس لوٹ مار اور موروثیت کیخلاف بھرپور کردار ادا کرکے قوم کو ایک ایماندار اور قابل قیادت دیں گی۔مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا تو تحصیل درگئی کی عوام کی بے لوث خدمت کی، ملاکنڈ تھری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور تحصیل درگئی ہسپتال جیسے بڑے منصوبوں سے لیکر فائر بریگیڈ گاڑی، سکول کالج، سڑکوں اور صاف پانی کی فراہمی تک منصوبہ اس تحصیل میں جماعت اسلامی نے کروائی ہیں آج جلسہ میں تحصیل بھر کے نوجوانوں کی شرکت اس بات کا اعتراف ہیں کہ نوجوانوں کیساتھ بہتر مستقبل کیلئے جماعت اسلامی امید کی کرن ہیں، جماعت اسلامی ملک بھر کے نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں، تاجروں اور عام عوام کی نمائندہ جماعت ہیں جس نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہیں اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی جماعت اسلامی اپنی عوامی خدمت جاری رکھے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے