اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب نے امریکا ایران معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 60 روز میں مستقل معاہدے کے لیے تفصیلی مذاکرات شروع کرنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ حتمی معاہدے میں علاقائی ممالک کے سیکیورٹی مفادات کو مدِنظر رکھا جائے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مستقل امن معاہدہ علاقائی ممالک کے داخلی امور میں عدم مداخلت کے اصول پر مبنی ہونا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے