اسلام آباد (مانند نیوز) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 23 سالہ طالبہ ریا کمارى تھاپا اپنے گھر میں مردہ پائی گئی، وہ ایک سابق فوجی کی بیٹی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جب ریا کی والدہ اس کے کمرے کا دروازہ نہ کھول سکیں تو انہوں نے اپنے شوہر کو اطلاع دی، دروازہ توڑ کر اندر جانے پر ریا کماری کو پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔

کمرے سے ایک مبینہ خودکشی نوٹ بھی ملا جس میں لکھا تھا میں اپنی امی اور ابو سے بہت محبت کرتی ہوں، میری موت کا کوئی ذمے دار نہیں۔

پولیس افسر انکت کنداری کے مطابق طالبہ نے اپنی ناکامی کے احساس اور تعلیمی دباؤ کے باعث یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ریا کماری بارہویں جماعت میں 97 فیصد نمبر حاصل کر کے ٹاپر رہی تھی اور میڈیکل ٹیسٹ کے لیے دوبارہ تیاری کر رہی تھی جس کا امتحان 21 جون کو ہونا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے