اسلام آباد (مانند نیوز) چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔

وانگ یی کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پوری دنیا کو متاثر کرتی ہے، تمام متعلقہ فریقین کی اولین ترجیح جنگ بندی کا مکمل نفاذ اور لڑائی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

چینی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ فریقین خطے میں پائیدار علاقائی سلامتی ڈھانچے کی بنیاد رکھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو عالمی اداروں میں زیادہ نمائندگی ملنی چاہیے۔

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ یوکرین اور غزہ جیسے تنازعات کا سیاسی حل نکالا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناراضی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے، جنوبی لبنان پر متعدد فضائی حملے کر دیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے