اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آج سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ کے لیے روانگی سے قبل مختصر ویڈیو بیان جاری کریں گے۔

وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

اسی سلسلے میں ملک بھر میں پیٹرول کے صارفین کو اس یقین اور اعتماد کے بعد کہ جمعے کو حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعات میں بڑا ریلیف دے گی پیٹرول پمپس پر گزشتہ روز کے مقابلے میں صارفین کی تعداد انتہائی کم نظر آئی۔ 

پیٹرول پمپس کے عملے کا کہنا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد صرف 2 دن کے استعمال کے لیے محدود پیٹرول اور ڈیزل ڈلوا رہی ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ جمعے کو پیٹرول بہت سستا ہو جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے