اسلام آباد (مانند نیوز)امریکا سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا۔ 

زیورخ ایئرپورٹ پہنچنے والے وفد میں ایرانی وزیر خا رجہ عباس عراقچی، سیکیورٹی، مرکزی بینک اور تیل کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔

ایران کے وفد کو ’’میناب 168‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج سوئٹزر لینڈ میں ہوگا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل آج برجنسٹاک میں تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

دوسری طرف امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگئے۔

ٹرمپ کےخصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں۔ قطری نمائندے بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے