اسلام آباد (مانند نیوز) قطر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

اس حوالے سے قطر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔

دوسری جانب اس معاملے پر پاکستان کی جانب سے بھی اسی طرح کا مؤقف سامنے آیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کا آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پاکستانی اور قطری ثالثوں کی دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے پہلوؤں سے متعلق امور پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے، یہ پیشرفت لیک لوزرن سربراہی اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کو آگے بڑھاتے ہوئے ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے