بلوچستان(مانند نیوز) کے ضلع زیارت کے علاقے مانگی میں پولیس کی چوکی پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 9 اہلکار شہید ہو گئے جس کے بعد کلیئرنس آپریشن کے دوران 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ایس پی زیارت عبدالقدوس کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے اس واقعے سے متعلق کہا ہے کہ زیارت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، ایف سی، پولیس، سی ٹی ڈی، ایس او ڈبلیو اور اے ٹی ایف نے کلیئرنس آپریشن مکمل کیا۔

شاہد رند کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے میں پولیس کے 9 افسران و اہلکار شہید ہوئے، شہداء میں ایس ایچ اوز تھانہ منگی اور تھانہ کواس، اے ٹی ایف انچارج اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی غلام سرور سمیت 8 پولیس اہلکار باحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے ہیں جبکہ کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

محسن نقوی کی مذمت

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زیارت میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 9 پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے