اسلام آباد (مانند نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بھارت کی ترقی دکھانے کے لیے پاکستانی سڑک کی ویڈیو کا استعمال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بی جے پی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھارت کی ترقی دکھانے کے لیے گلگت بلتستان کی ایک ہائی وے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے گلگت بلتستان کی ہائی وے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ نیا بھارت ہے جو صرف خواب ہی نہیں دیکھتا بلکہ ان کی تعبیر بھی کرتا ہے‘۔

بی جے پی نے جو ویڈیو شیئر کی وہ اصل میں پاکستانی کنٹینٹ کری ایٹر ناردرن وائبس نے بنائی تھی جس کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ 46 ہزار فالورز ہیں۔

اس لیے جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ناردرن وائبس نے بی جے پی کے اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کا اسکرین شاٹ لے کر اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بلتستان ہائی وے کب بھارت کا حصّہ بنی؟ یہ میری ویڈیوز ہیں جو کہ انہوں نے چوری کی ہیں۔

بی جے پی نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے