اسلام آباد (مانند نیوز) محکمۂ ایریگیشن پنجاب نے بتایا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ہیں۔

محکمۂ ایریگیشن پنجاب نے سیالکوٹ اور وزیر آباد کے علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پر ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا۔

محکمۂ ایریگیشن پنجاب نے بتایا ہے کہ سلال ڈیم کے گیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔

اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد جواد پیرزادہ نے بتایا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں سیلابی ریلہ دریائے چناب میں وزیر آباد کے مقام پر پہنچنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے بڑے سیلاب کی اطلاع دی گئی ہے، بھارت سے بڑے سیلاب کی آمد کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے