فرانس(مانند) میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس قانون کے تحت جنوری 2027ء سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کے ساتھ فرانس سوشل میڈیا تک کم عمر افراد کی رسائی محدود کرنے والا پہلا یورپی ملک بن جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس قانون کے تحت فرانس میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ہر فرد کے لیے عمر کی تصدیق لازمی ہو گی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام بچوں کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے اثرات سے متعلق بڑھتے خدشات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے جب کہ برطانیہ اور یورپی یونین بھی اسی نوعیت کی پابندیوں پر غور کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے