بلوچستان (مانند نیوز) کے ضلع کیچ کے شہر تربت کے علاقے ناصر آباد سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

معاون میڈیا امور برائے وزیر داخلہ بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی ہیں، شہید 6 مزدوروں میں سے 4 کاتعلق پنجاب اور 2 کا خیبر پختونخواسے ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے 2 روز قبل 7 مزدوروں کو کیچ کے علاقے کلاتک سے اغوا کرلیا تھا، مغوی مزدوروں میں سے ایک کو اغوا کے فوری بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد دیگر 6 کو ساتھ لے گئے تھے جن کی لاشیں تربت میں ناصرآباد سے ملیں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے