اسلام آباد (مانند نیوز) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزمرہ کی خوراک میں استعمال ہونے والی فروکٹوز (قدرتی شکر) بعض اقسام کے کینسر کو جسم میں پھیلانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

سائنسی جریدے ’نیچر ایجنگ‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کیموتھراپی کے بعد بچ جانے والے کینسر کے خلیات غیر فعال نہیں رہتے بلکہ وہ فروکٹوز خارج کرتے ہیں، یہ فروکٹوز دوسرے کینسر کے خلیات کو متحرک کرتا ہے جس کے بعد وہ اپنی جگہ چھوڑ کر جسم کے دوسرے حصوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھے مشروبات (پروسیسڈ بیوریجز) اور زیادہ فروکٹوز (قدرتی شکر والے مشروبات) والے شربتوں کا زیادہ استعمال بھی کینسر کے پھیلنے کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے، چاہے مریض کیموتھراپی نہ بھی کروا رہا ہو۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فروکٹوز کینسر کے خلیات کے اندر ایسی تبدیلیاں پیدا کرتا ہے جن کی وجہ سے ان کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا آسان ہو جاتا ہے۔

یہ تحقیق بیضہ دانی کے کینسر پر کی گئی تاہم ماہرین کے مطابق یہی عمل لبلبہ، بڑی آنت اور جگر کے کینسر میں بھی ہو سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے