اسلام آباد (مانند نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کی ملکی دفاع کےلیے قربانیاں ناقابل فرام

اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقلیتی برادری نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم کا ساتھ دے کر تعمیری کردار ادا کیا۔

انہوں نے اقلیتوں کے قومی دن پر وزیراعظم نے تعلیمی میدان میں اقلیتوں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ہر مذہب کے پیروکاروں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کا احترام کرتے ہیں، ہندو، سکھ، مسیحییوں نے پاکستان کے قیام میں تاریخی کردار ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں بھی اقلیتوں کا کردار ہے، جنگوں کے دوران بھی اقلیتی برادری نے شاندار کردار ادا کیا، تعلیم کے میدان میں مسیحی برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، یہ معاہدہ صرف امن اور سلامتی کےلیے ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے