اسلام آباد (مانند نیوز) بانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم نے عدالت سے کمٹ کیا ہے کہ ہم میڈیا سے بات نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کچھ بھی نہیں بولنا، ہم ڈر رہے ہیں کہ کوئی ایسی بات نہ کر دیں جس پر عدالت خوش نہ ہو، انہوں نے بڑا سخت آرڈر لکھا ہے۔

صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ آج کے فیصلے پر آپ کیا کہیں گی؟

جس پر علیمہ خان نے کہا ہے عدالت نے کوئی بھی بات کرنے سے منع کیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانئ پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، بانئ پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی کے تحت اسپتال منتقل کیا جائے، اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتِ حال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

عدالتِ عظمیٰ نے بانئ پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاء انٹرنیشل اسپتال ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دے، بانئ پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج موجود ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے