بلوچستان (مانند نیوز) کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں واقع ایک باغ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مستونگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تمام افراد باغات میں کام کرنے والے مزدور بتائے گئے ہیں۔

دھماکے کی آواز دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیر کر بم ڈسپوزل کا عملہ طلب کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

کھڈکوچہ میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ کھڈکوچہ کے علاقے میں ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہو گئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے