اسلام آباد (مانند نیوز) ملک میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 200 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہو گیا۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 458 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 09 ہزار 67 روپے ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 52 ڈالرز اضافے سے 4547 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 13700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے