اسلام آباد (مانند نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو دوسرے اسپتال منتقل کرنے یا اس حوالے سے تفصیلات نہ بتانے کی توقع نہیں تھی، سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونا بد قسمتی ہے، عدالتی حکم میں کوئی ابہام نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عدالتی حکم پر عمل درآمد مشکل ہے تو جمہوریت کیسے چلے گی؟ ایسے مذاکرات نہیں ہوتے، جمہوریت ایسے نہیں چلا کرتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکلے، جس کے سلسلے میں کوشش جاری رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے