آزاد کشمیر (مانند نیوز) کی قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا، کاغذات نامزدگی صبح 10 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ حتمی فہرست 12 بجے جاری ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق دوپہر 2 بجے اسپیکر اور 3 بجے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

آج قانون سازی اسمبلی کے 46 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا، اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، اس سے قبل 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے