پشاور(مانند) فیوچر لیڈر یوتھ اسمبلی پروجیکٹ آف ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کا کامیاب چوتھا پارلیمانی سیشن ڈسٹرکٹ کونسل ہال مردان میں منعقد ہوا، جس میں نوجوان اراکین نے علاقائی و عوامی مسائل سمیت صحت، تعلیم، آئی ٹی، ٹیکنالوجی، کاروبار، نوجوانوں کے حقوق اور دیگر اہم معاشرتی امور پر تفصیلی بحث و گفتگو کی۔اجلاس کے دوران نوجوان اراکین نے مختلف مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے متعدد قراردادیں بھی پیش کیں۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے نوجوان نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے، جبکہ انہیں معیاری تعلیم، جدید آئی ٹی و ٹیکنالوجی کی تربیت، اسکل ڈویلپمنٹ، کاروباری مواقع اور باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات اور عملی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔پارلیمانی سیشن میں نوجوانوں کو خود روزگار کے قابل بنانے، ان کی صلاحیتوں اور تخلیقی استعداد کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے اور ملکی معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرکے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکتا ہے۔اجلاس سے ایم پی اے محترمہ شاہدہ وحید خان ہوتی، پاکستان عوامی قوت پارٹی وہ راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ، فیوچر لیڈر یوتھ اسمبلی کے چیئرمین انجینئر عرفان خان ، ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ نصرت آرا، ڈسٹرکٹ پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان ڈاکٹر روبینہ ریاض سمیت دیگر مقررین نے خصوصی خطاب کیا۔مقررین نے نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے باشعور، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان ناگزیر ہیں۔ نوجوانوں کو جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات، مثبت مکالمے اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔فیوچر لیڈر یوتھ اسمبلی کا یہ پارلیمانی سیشن نوجوانوں میں قیادت کی صلاحیتیں اجاگر کرنے، جمہوری شعور بیدار کرنے، پارلیمانی طریقہ کار سے آگاہی دینے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری مکالمے کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔


By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے